8 Quotes by Ashfaq Ahmed

Ashfaq Ahmed Quotes By Tag

  • Author Ashfaq Ahmed
  • Quote

    میرا اب بھی یہی ایمان ہے کہ انسان کائنات کی سب سے بڑی طاقت ہے۔ وہ ستاروں پر کمند ڈال سکتا ہے پہاڑوں کے دل چیر دیتا ہے۔ آسمان و زمین کی ہر قوت کو مسخر کر لیتاہے لیکن جذبہ آفرینش کی رو کو اپنی مرضی سے نہیں بہا سکتااور فطرت کے تخلیقی منصوبوں میں دخل نہیں دے سکتا۔ توشے بلے کی مجھے ضرورت تھی مادر فطرت کو نہ تھی۔

  • Tags
  • Share

  • Author Ashfaq Ahmed
  • Quote

    تمہیں حاصل کرنے کے لئے میرے جو قدم اٹھیں گے،مجھے ان پر پورا بھروسہ ہے۔ میں ایک دن تمہیں لینے آؤں گا۔ خواہ میری راہ میں جہنم ہی کیوں نہ حائل ہو جائے۔

  • Tags
  • Share

  • Author Ashfaq Ahmed
  • Quote

    بس ماں مجھے کچھ نہیں ہے ۔ میں ایک چھوٹا سا کورا گھڑا ہوں، چھوٹا سا...... اور بڑے سمندر کے پاس بیٹھا ہوں ۔ سمندر مجھ میں سما نہیں سکتا اور میں اپنا گھڑا توڑ کر سمندر میں شامل نہیں ہو سکتا۔یہی میری بیماری ہے اور یہی میرا روگ ہے۔

  • Tags
  • Share

  • Author Ashfaq Ahmed
  • Quote

    بس عبادت کی اتنی ساری حقیقت ہے بابو لوکا!عبادت کا بانڈھا تیار ہوسائیں کے کرم کی نظر پڑ جائےتو باگوباگ ہو جاتا ہے۔ قیمت وہ ملتی ہے جو نہ سان میں نہ گمان میں۔ پر جو بانڈھا ہی پاس نہ ہو _____ تو خالی بندے پر کیا نظر پڑنی ہے ! کدھر سے عطا آنی ہے ! کدھر سے نوازا جانا ہے ____؟؟ بانڈھا تیار رکھ اور اس کی نظر راہ دیکھ____!!

  • Tags
  • Share

  • Author Ashfaq Ahmed
  • Quote

    پتُر! درد وہ ہوتا ہے جو ہمیں دوسروں کو تکلیف میں دیکھ کر محسوس ہو، ورنہ اپنا درد تو جانوروں کو بھی محسوس ہوتا ہے۔

  • Tags
  • Share

  • Author Ashfaq Ahmed
  • Quote

    ایک بار ڈیرے پر ہم نے بابا جی سے پوچھا... کہ سرکار انسان کو پناہ کہاں پر ملتی ہے...؟ .تو فرمانے لگے... "ماں کی آغوش میں! اگر وہ میسر نہ ہو تو والدین کی دعاؤں میں!! اگر وہ بھی بد قسمتی سے نہ ملے تو علم میں!!! وہ علم کتابی یا حساب الجبرے کا ہی نہیں، ایسا علم جس سے آپ کی ذات، روح اور دوسروں کو فائدہ پہنچے۔ وہ خدا کی مخلوق کے لیے زحمت نہ بنے۔

  • Tags
  • Share

  • Author Ashfaq Ahmed
  • Quote

    ایک بے سمجھ اور بے انصاف آدمی ساری عمر یہی سمجھتا رہے گا کہ وہ ایک ٹارگٹ ہے ، ایک نشانہ گاہ ہے - اور اس پر مسلسل تیر اندازی ہو رہی ہے - لیکن جب وہ خود احتسابی کے عمل سے گزرے گا تو اسے پتہ چلے گا وہ ایک نشانہ ہی نہیں ، ایک تیر بھی ہے جو وقت بے وقت چلتا رہتا ہے ......... اور خوب خوب زخم دیتا ہے.....!!

  • Tags
  • Share

  • Author Ashfaq Ahmed
  • Quote

    اپنے ساتھیوں کو کبھی اپنے علم سے خوفزدہ مت کرو۔

  • Tags
  • Share