4 Quotes by Ashfaq Ahmed about urdu

  • Author Ashfaq Ahmed
  • Quote

    پتُر! درد وہ ہوتا ہے جو ہمیں دوسروں کو تکلیف میں دیکھ کر محسوس ہو، ورنہ اپنا درد تو جانوروں کو بھی محسوس ہوتا ہے۔

  • Tags
  • Share

  • Author Ashfaq Ahmed
  • Quote

    ایک بار ڈیرے پر ہم نے بابا جی سے پوچھا... کہ سرکار انسان کو پناہ کہاں پر ملتی ہے...؟ .تو فرمانے لگے... "ماں کی آغوش میں! اگر وہ میسر نہ ہو تو والدین کی دعاؤں میں!! اگر وہ بھی بد قسمتی سے نہ ملے تو علم میں!!! وہ علم کتابی یا حساب الجبرے کا ہی نہیں، ایسا علم جس سے آپ کی ذات، روح اور دوسروں کو فائدہ پہنچے۔ وہ خدا کی مخلوق کے لیے زحمت نہ بنے۔

  • Tags
  • Share

  • Author Ashfaq Ahmed
  • Quote

    ایک بے سمجھ اور بے انصاف آدمی ساری عمر یہی سمجھتا رہے گا کہ وہ ایک ٹارگٹ ہے ، ایک نشانہ گاہ ہے - اور اس پر مسلسل تیر اندازی ہو رہی ہے - لیکن جب وہ خود احتسابی کے عمل سے گزرے گا تو اسے پتہ چلے گا وہ ایک نشانہ ہی نہیں ، ایک تیر بھی ہے جو وقت بے وقت چلتا رہتا ہے ......... اور خوب خوب زخم دیتا ہے.....!!

  • Tags
  • Share

  • Author Ashfaq Ahmed
  • Quote

    اپنے ساتھیوں کو کبھی اپنے علم سے خوفزدہ مت کرو۔

  • Tags
  • Share